عوامی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں اپنی شکست تسلیم کرلی

شیخ راشد شفیق

عوامی مسلم لیگ نے شکست تسلیم کرلی


عوامی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم این اے 56 اور این اے 57 سے اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں۔

این اے70 سیالکوٹ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حافظ حامد رضا گرفتار

راشد شفیق نے مزید کہا کہ جہاں ہمیں اپنی شکست کا غم ہے وہیں اس بات کی خوشی بھی ہے کہ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کو بھی شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر اور شہریار ریاض کو مبارک باد دیتا ہوں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں نامعلوم افراد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 کے پولنگ اسٹیشن سے انتخابی عملے سے سامان چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

مسلح افواج کی عام انتخابات کے پر امن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ51 پولنگ اسٹیشن67 سے نامعلوم افراد انتخابی سامان عملے سے چھین کر فرار ہوئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ پھگواڑی مری کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی جبکہ اعلی حکام بھی موقع پر پہنچ گیے۔ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد پولنگ سامان، بلیٹ پیپر چھین کر فرار ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں