انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل: شاہین اور کینگروز آج ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے

انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل: شاہین اور کینگروز آج ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈکپ میں آج شاہین اور کینگروز فائنل میں پہنچنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں بینونی کے سہارا پارک ولو مور کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کا بڑا معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ پاکستان میگا ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بنگلہ دیش، آیئرلینڈ، نیوزی لینڈ، نیپال، افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت فائنل میں پہنچ گیا

پاکستانی اسکواڈ میں اذان اویس، ہارون ارشد، محمد ریاض اللہ، شاہزایب خان، شامائل حسین، احمد حسن، علی اسفند، عرفات منہاس، سعد بیگ، علی رضا، عامر حسن، خوخیب خلیل، محمد ذیشان، نوید احمد خان، عبید شاہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 6 فروری کو جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ آسٹریلیا کےخلاف میچ جیتنے کی صورت میں فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا ممکن ہے۔


متعلقہ خبریں