راجہ بشارت کے الیکشن سے دستبردار ہونے کی خبریں، بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آ گیا

بیرسٹر گوہر pti

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کا کوئی بائیکاٹ نہیں کیا، راجہ بشارت دستبرار نہیں ہوں گے۔

ہم نیو ز کی الیکشن کی خصوصی ٹرانسمیشن ” الیکشن روم ” میں بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کے بائیکاٹ کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں، ہم نے بائیکاٹ کا اعلان نہیں کیا۔

محکمہ موسمیات کی الیکشن کے روز موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی

انہوں نے کہا کہ میری الیکشن سے بائیکاٹ کے حوالے سے راجہ بشارت سے بات نہیں ہوئی ، وہ دستبرار نہیں ہوں گے۔ یہ جمہوری عمل ہے اور اس میں حصہ ڈالنا ہر پاکستانی کا حق ہے ، اس طرح کے بیان سے الیکشن سے دستبرداری نہیں ہوتی۔

یہ پارٹی کی ٹکٹ اور سیٹ ہوتی ہے ،امیدوار کیساتھ پارٹی کی باقاعدہ سپورٹ ہوتی ہے ، کوئی امیدوار ایسے نہیں کر سکتا ، الیکشن کے بائیکاٹ کی نہ کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسا فیصلہ ہوا ہے۔

شریف، زرداری خاندان سمیت کئی اہم سیاستدانوں کے خونی رشتے عام انتخابات میں امیدوار

بیرسٹر گوہر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کل ہمارے لوگوں کو ووٹ ڈالنے اور گنتی میں روکا جا سکتا ہے اور کل انٹرنیٹ بند کیا جا سکتا ہے ، ہماری الیکشن کمیشن سے گزارش ہے کہ اس طرح کی افواہوں کو روکے۔

میرے حلقے میں بھی پریذائیڈنگ افسران کو تبدیل کیا گیا ، ہم الیکشن کمیشن کو کہتے آئے ہیں مگر وہ سنتا ہی نہیں ۔

میں الیکشن نہیں لڑ رہا، ابرار الحق نے وضاحت کردی

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھی توقعات سے برعکس بھی نتائج آ جاتے ہیں ، الیکشن صاف و شفاف ہوئے توہم عوام کا ہر فیصلہ قبول کریں گے اور کل کے الیکشن کے عمل کو پوری دنیا دیکھے گی ۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں