جائیں اور بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں ، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی

عام انتخابات شاہین آفریدی نے اپنی رائے کا اظہار کردیا


ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انتخابات 2024 سے متعلق اپنے رائے کا اظہار کردیا ہے۔

عمران خان جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا مشورہ دیدیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جائیں اور کل بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی آسانی کیلئے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار اور ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ کا ساتھ ہونا لازم ہے۔ شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی قابلِ قبول نہیں ہوگی جبکہ زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔

گیس قیمت میں اضافے کی منظوری بارے میڈیا میں شائع خبرحقائق کے منافی قرار

ای سی پی کی ہدایات کے مطابق ووٹ کے لیے پاسپورٹ، بے فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ہوگا۔ پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے بعد ووٹر کو اپنا اصل شناختی کارڈ پریزاڈنگ افسر کو دینا ہوگا۔

شناختی کارڈ پولنگ افسر کے حوالے کرنے کے بعد ووٹر کے دائیں انگوٹھے پر اَن مِٹ روشنائی سے نشان لگایا جائے گا۔ پریزائیڈنگ افسر ووٹر کی تصویر کے سامنے انگوٹھے کا نشان لگوائے گا اور ووٹر کا نام ووٹر فہرست سے کاٹ دے گا۔

اگلے مرحلے میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔

پٹرول کی فروخت میں 7 ماہ کے دوران 7 فیصد کمی ریکارڈ

اس کے بعد ووٹرز ووٹنگ اسکرین کے پیچھے صوبائی و قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز پر امیدوار کے نام یا انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے۔

آخری مرحلے میں ووٹر کو بیلٹ پیپر فولڈ کرکے بیلٹ بکس میں ڈالنا ہوگا۔ بیلٹ پیپر تہہ کرنے سے قبل یہ بات یقینی بنانا ضروری ہے کہ مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہو۔


متعلقہ خبریں