نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو دبانے کی مذموم مہم چلائی گئی، مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل آزادانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا۔
یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کے دن کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکو حل کرنا چاہیے۔
بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارت ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی حراست جیسے ہتھکنڈے اپناتا آرہا ہے۔ بھارت نے کشمیری قیادت اورانسانی حقوق کے علمبرداروں کو قید کیا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔
ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد شہید
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا۔