کرک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے کارکنان اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہو گیا۔
کرک میں بغیر اجازت جلسہ کرنے سے روکنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ، سیاسی جماعت کے کارکنوں نے موبائل سمیت پولیس کی کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا ، پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
سیاسی جماعت کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے نتیجے میں4اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو ئے، مشتعل افراد نے پولیس موبائل سمیت 3 گاڑیاں کو آگ لگادی، پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پولیس کی کئی گاڑیوں کے شیشے بھی تو ڑ دئیے۔
