کبھی کسی کو چور ڈاکو نہیں کہا ، آنیوالی حکومت کو پورے 5 سال دیئے جائیں ، جہانگیر ترین

جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت بنے گی اور نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے۔

ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کو چور ڈاکو نہیں کہا، آنے والی حکومت کو پورے پانچ سال دیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا، شیر ہو یا عقاب، ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

جہانگیر ترین کا (ن) لیگ کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جو اللہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہت کر رہا ہوں، ملک کی معیشت ہو گی تو تمام لوگ ترقی کریں گے، اللہ ہمیں کامیاب کرے تو 8 فروری کے بعد ملکی معیشت کو چمکائیں گے۔

آئی پی پی سربراہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتریں، ملازم پیشہ افراد کی تنخواہیں بڑھیں گی، لاکھوں کی تعداد میں نوکریاں پیدا ہوں گی۔


متعلقہ خبریں