نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول13روپے55پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا،پیٹرول کی نئی قیمت 272روپے89پیسے فی لیٹرمقررکردی گئی۔
پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان
ڈیزل2روپے75 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا،ڈیزل کی نئی قیمت278روپے96 پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں24 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا،نئی قیمتوں کااطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔
New Petrol Prices announced pic.twitter.com/vAFpuvPYvq
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) January 31, 2024
قبل ازیں اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے17پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 76 پیسے مہنگا کردیا گیا۔
انتخابات بروقت کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ،چیف الیکشن کمشنر
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت257 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 40 روپے ہوگی۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2024 کے لیے ہوگا۔
علاوہ ازیں بجلی کی قیمت میں 5.62 روپے فی یونٹ مزید اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔نیپرا کی جانب بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی گئی،جس میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل ہونے پر نیپرا نے 5.62 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی۔
ریحان زیب قتل کیس، اہم حقائق سامنے آگئے
قیمت میں حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اعداد و شمار کا جائزہ لے کر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
ریحان زیب کے قاتلوں کا فوری سراغ لگایا جائے ، پی ٹی آئی
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق 14 ونڈ پاور پلانٹس کو 20 ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی گئیں ہیں تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدرآمد نہیں ہوا۔ پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی کی سمری بھیجی گئی ہے۔
28 فیصد کمپنیوں کوسائبرحملوں کے واقعات کا سامنا
سمری کے مطابق کمیٹی کو شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کروانے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے، اور کہا گیا کہ پاور پلانٹس پہلے ٹیرف کم کر کے نیا معاہدہ کریں پھر ادائیگیاں ہوںگی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے باعث مظفر آباد کو در پیش پانی کی قلت پر بھی غور کرے گی۔