28 فیصد کمپنیوں کوسائبرحملوں کے واقعات کا سامنا

سائبر حملے

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) دنیا بھر میں گزشتہ دو سالوں میں 28 فیصد کمپنیوں کو سائبر حملوں کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ملک میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی

تفصیلات کے مطابق عالمی سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل پرائیویسی کمپنی کیسپرسکی کی ایک حالیہ عالمی تحقیق کے مطابق، دنیا بھر میں گزشتہ دو سالوں میں 28 فیصد کمپنیوں کو سائبر حملوں کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔ سائبر حملوں کے زیادہ تر واقعات مالیاتی اداروں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، توانائی، تیل اور گیس جیسے اہم انفراسٹرکچر میں پیش آئے، جس کی بڑی وجہ ملازمین کی جانب سے کمپیوٹر وائرس ڈاؤن لوڈ کرنا بنی۔

پی کے 91 ،22 اوراین اے 8 میں الیکشن ملتوی

سائبر سکیورٹی حملوں کی موجودہ صورتحال میں، کیسپرسکی کے اینٹی وائرس سلیوشنز نے خود مختار سیکیورٹی ٹیسٹنگ کمپنی ایس ای لیبز کے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ ممکن ریٹنگ حاصل کی ہے۔ کیسپرسکی اینڈپوائنٹ سیکیورٹی فار بزنس، کیسپرسکی سمال آفس سیکیورٹی اور کیسپرسکی پلس کو اچھی طرح سے قائم تکنیکوں اور ٹیسٹ کے وقت انٹرنیٹ پر لائیو پائے جانے والے خطرات کا استعمال کرتے ہوئے ٹا رگٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ تینوں پراڈکٹس کو زیادہ سے زیادہ 1136 پوائنٹس اور ”AAA” ایوارڈ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزیر اوورسیز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا

ایس ای لیبز کے اینٹی وائرس پروٹیکشن ٹیسٹ میں، کیسپرسکی سمال آفس سیکیورٹی اور کیسپرسکی اینڈ پوائنٹ سیکیورٹی فار بزنس کو بالترتیب ” سمال بزنس” اور ”انٹرپرائز” کیٹیگریز میں ٹیسٹ کیا گیا، جبکہ کیسپرسکی پلس کا تعین ”ہوم” سیگمنٹ میں کیا گیا۔ اس امتحان میں ٹیسٹ منظرنامے حقیقی دنیا کے سائبر حملوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جس سے وینڈرز کو سراغ لگانے، روک تھام اور تخفیف کے لحاظ سے اینڈ پوائنٹ سیکیورٹی سولوشنز کو موثر ظاہر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

برٹش ایشین ٹرسٹ نے  راحت فتح علی خان  سے راہیں جدا کرلیں

تمام سائبر خطرات کا سراغ لگانے اور انہیں بلاک کر کے سسٹم کو کمپرومائز ہونے سے بچانے پر تمام کیسپرسکی مصنوعات نے “پروٹیکشن ایکوریسی ریٹنگ”میں سب سے زیادہ 400 پوائنٹس حاصل کیے۔ اس کے علاوہ“ مصدقہ درستگی کی ریٹنگ” میں زیادہ سے زیادہ 736 پوائنٹس حاصل کیے گئے کیونکہ پروڈکٹس نے مصدقہ ایپلیکیشنز اور یو آر ایل کی درست درجہ بندی کی۔

ملک بھر سے 40 سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

پاکستان میں کیسپرسکی کے نمائندہ  عثمان قریشی کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر وائرس دنیا میں کیے جانے والے حملوں کی سب سے زیادہ مروجہ اقسام میں سے ایک ہے، اور سائبرسیکیوریٹی حل کی ترقی کے ساتھ سائبر کریمینلز سیکیورٹی سسٹمز کو بائی پاس کرنے کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ ہم کمزوریوں کو تلاش کرنے اور اسی مناسبت سے حملوں کو ناکام بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجیز کو تیار اور اپ گریڈ کرنے کے لیے اپنے سسٹمز اور اپنے سلیوشنز پر تحقیق کرتے ہیں۔

سبی ، پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

یس ای لیبز کے بانی اور سی ای او سائمن ایڈورڈ کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیسٹنگ سے کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، جس سے صارفین کو بھی اپنے کاروبار اور گھریلو آلات کی حفاظت کے لیے مضبوط ترین مصنوعات کا انتخاب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کیسپرسکی نے ہمارے کاروبار اور گھریلو ٹیسٹوں میں اپنی مصنوعات کی 100 فیصد اینٹی میلویئر دفاعی صلاحیتوں کو ثابت کرتے ہوئے ایک بار پھر شاندار نتائج کے ساتھ 2023 کا اختتام کیا۔


متعلقہ خبریں