ریحان زیب کے قاتلوں کا فوری سراغ لگایا جائے ، پی ٹی آئی

ریحان زیب

ریحان زیب کا بہیمانہ قتل پی ٹی آئی کا شدید ردعمل آگیا


پی ٹی آئی نے باجوڑ سے پارٹی کے سرگرم رکن ریحان زیب کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

پی کے 91 ،22 اوراین اے 8 میں الیکشن ملتوی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ سے پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رکن ریحان زیب کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں، ایک محبّ وطن نوجوان کے سفاک قاتلوں کا سراغ لگانے اور انہیں فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

28 فیصد کمپنیوں کوسائبرحملوں کے واقعات کا سامنا

سبّی میں پرامن انتخابی ریلی میں بم دھماکے اور خیبرپختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کے اس اندوہناک واقعے کے بعد لامحالہ ہمیں تشویش ہےکہ بدترین ریاستی جبر وفسطائیت، ماورائے دستور و قانون حربوں اور ٹیکنیکل ناک آؤٹ کےقابلِ مذمت سلسلے کے بعد خونریزی اور قتل و غارت گری سے ہمارے حوصلوں کو توڑنے اور تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر دھکیلنے کا ناقابلِ قبول منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں مکمل طور پر پرامن اور صاف شفاف انتخابات کو ملکی مفاد کاضامن سمجھتی ہےتاہم ریاستی طرزِ عمل خصوصاً الیکشن کمیشن اور نگران وفاقی و صوبائی حکومتوں کے کردار پر نہایت تشویش کی شکار ہے۔

ملک میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی

لازم ہے کہ ملک کے مستقبل کو بند کمروں کے منصوبوں کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے دستور اور جمہوریت کو بدرجۂ اتم فوقیت دی جائے اور عوام کو 8 فروری کو سلامتی سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے اور آلائش و مداخلت سے پاک مینڈیٹ کو ملک و قوم کی فلاح کا ذریعہ بننے دیا جائے۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئی جی کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے،نگران وزیر اعلیٰ نے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت اور3دن میں واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں