مرتضی وہاب کا کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید 60 بسیں چلانے کا اعلان

murtza

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید 60 بسیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ 

سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید 60 بسیں چلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)کی سی این جی بسیں عرصے سے خراب تھیں جنہیں ڈیزل پر منتقل کیا گیا ہے اور اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شفاف طریقہ بنا کر 60 بسیں چلائیں گے۔

پاک فوج ہماری بھی ہے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے مشروط طور پر تیار ہیں، شبلی فراز

مئیرکراچی نے سپریم کورٹ کے تجاوزات سے متعلق حکم پر کہا کہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے باہر سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے اور فٹ پاتھ پربھی تجاوزات نہیں بلکہ کوئی مجسمے وغیرہ لگے ہوئے ہیں، لوگ بھی وہاں سے گزر سکتے ہیں اور گاڑیاں بھی سڑک پر گزرتی ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سکیورٹی وجوہات پرکوئی رکاوٹ ہو، میرا دفتر اور سندھ سیکرٹریٹ بھی عوام کے لیے ہوئے ہیں،اگر کہیں تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوتی ہے تو کارروائی کریں گے۔

سعودی شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز ا انتقال کرگئے

انہوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں میونسپل ٹیکس کے معاملے پر اسٹے ختم ہوسکے، کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے، وسائل ہونگے تو شہر پر خرچ ہوسکیں گے، کے ایم سی کی زمین کے کرائے بڑھائے تو لوگوں نے عدالت سے حکم امتناع لے لیا، ایک مافیا نہیں چاہتا شہر ترقی کرے۔


متعلقہ خبریں