پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر

babar azam

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی۔ پاکستان نے سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 رن سے شکست دیدی۔

پاکستان کی جانب سے 179 کا ہدف ملنے پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی زیادہ دیر پچ پر ٹک نہ سکے۔ 19.2اوورز پر پوری ٹیم آئوٹ ہو گئی۔ کیوی ٹیم کی جانب سے ٹم سائفرٹ 52 اورجوش کلارکسن38رن بنا کر نمایاں رہےجبکہ کپتان مائیکل بریسویل 23 اور مارک چیپمین نے12رن بناپائے۔

سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پاور ڈویژن کی تردید

قومی کرکٹ ٹیم کے باولر شاہین شاہ آفریدی نے30 رن دے کر4وکٹیں لیں جبکہ اسامہ میر نے2وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔  شاداب خان اورعماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

قبل ازیں پاکستان نے میزبان ٹیم کی جانب سے دعوت ملنے پر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 179 رن کا ہدف دیا تھا۔ 179رن کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ 169رن پر کرآوٹ ہوگئی۔  پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 69رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، فخرزمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رن کی اننگز کھیلی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نےوزیرستان کےسیشن جج کے اغوا کا نوٹس لے لیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم اورورکے، بین سیئرز، ایش سودھی نے ایک، ایک وکٹ لی جبکہ زکری فاولکس اور جمی نیشم نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 


متعلقہ خبریں