خواتین قیدیوں کی بدحالی، 447 قیدی خواتین مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئیں

خواتین جیلوں

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم) ملک بھر کی جیلوں میں 447 قیدی خواتین مختلف بیماریوں کا شکارہیں، جبکہ ان قیدیوں میں 27 موت کی سزا پانے والی خواتین قیدی بھی بیمار ہیں۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان قیدی خواتین کو ہیپاٹیٹس، شوگر، الرجی، دل اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا سامنا ہے ، مختلف بیماریوں کی شکار خواتین کی تعداد اڈیالہ جیل میں 170، کوٹ لکھپت میں 89، ملتان میں 31 اور کراچی جیل میں 53 ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق موت کی سزا پانے والی خواتین میں پانچ بیمار خواتین ملتان جیل میں، دو خواتین جھنگ میں،ایک کراچی، ایک خاتون ہری پور جیل اور ایک خاتون حیدراباد جیل میں قید ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق چودہ سو زائد خواتین ملک بھر کی جیلوں میں مختلف جرائم میں سزا کاٹ رہی ہیں، دو سو بارہ خواتین قیدی نشے کی عادی بھی ہوچکی ہیں جبکہ ایک سو کے قریب خواتین قیدیوں نے جیل حکام کے ساتھ ہراسگی کی بھی شکایات درج کرائی ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کا عندیہ

حکام محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین قیدیوں کی جیلوں میں مشکلات کو ہرممکن دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اور ان کیلئے جیلوں میں عورتوں کی نفری بڑھا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں بیمار اور حاملہ خواتین قیدیوں کا باقاعدہ علاج کروایا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں