سول ایوی ایشن نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا


سول ایوی ایشن (سی اے اے)نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے ایک اور اہم سنگ میل عبورکرلیا۔

برطانیوی ادارے کی جانب سے عملے کو ایکسرے اسکریننگ سرٹیفکیشن آڈیٹرز کی تربیت دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایئرپورٹس پر تعینات عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی، ایئرپورٹس پر تعینات عملے کوایکسرے اسکریننگ سرٹیفکیشن آڈیٹرز کی تربیت دی گئی۔

خواتین قیدیوں کی بدحالی، 447 قیدی خواتین مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئیں

سی اے اے،کسٹمز، اے ایس ایف اور پی آئی اے کے عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی۔دریں اثناء شرکا کو تھریٹ امیج ریکگنیشن کمپیوٹر بیسڈ ٹریننگ کیلئے سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی، برطانوی ہائی کمیشن کے سیکیورٹی اینڈجسٹس کیسربراہ ڈاکٹر جووائٹل اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

برطانوی ادارے نے تربیت کے علاوہ جدیدترین ہارڈویئراورسافٹ ویئرسپورٹ بھی فراہم کی، سی اے اے کے ڈائریکٹرسیکورٹی شاہد قادر نے تربیت اورآلات کی فراہمی پر بر طانیہ کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں