اسرائیل غزہ میں نسل کشی روکے،عالمی عدالت انصاف کا حکم

عالمی عدالت انصاف

غزہ صورتحال اسرائیل کی درخواست مسترد عالمی عدالت انصاف نے بڑا فیصلہ سنا دیا


عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس معطل کرنے کی اسرائیلی درخواست مسترد کر دی۔

بہاولپور ضلع کے 15 حلقوں پر صرف ایک خاتون امیدوار انتخابی میدان میں اتریں گی

عالمی عدالت انصاف کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ اسرائیل کیخلاف نسل کشی کا کیس ختم نہیں کریں گے،جنیوا کنونشن کے تحت مقدمہ کی سماعت کااختیار ہے۔

جج نے کہا کہ جنوبی افریقا نے29دسمبر کو اس عدالت میں درخواست دائر کی،جنوبی افریقا کا موقف ہے کہ غزہ میں اسرائیلی اقدام نسل کشی پر مبنی ہے،اسرائیل کادعویٰ ہے کہ نسل کشی کے الزامات کے بنیاد ہیں۔

اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پرآپریشن کیا،غزہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے،غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

الیکشن 2024،پی ٹی آئی کے2 امیدوارپیپلز پارٹی میں شامل

حماس حملے کے جواب میں اسرائیلی حملوں سے بہت جانی اورانفراسٹرکچر کونقصان پہنچا،حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے حملہ کیا،متعدد فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات ہوئیں،اقوام متحدہ کے کئی اداروں نے اسرائیلی حملوں کیخلاف قراردیں پیش کیں۔عدالت نےغزہ میں نسل کشی کیخلاف جنوبی افریقاکی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

کیس کا پس منظر

واضح رہے جنوبی افریقا کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دے۔11 اور 12 جنوری کو ہونے والی سماعت میں جنوبی افریقا اور اسرائیل نے دلائل دیے تھے۔

نیب کا گمنام، ناقص اور غیر سنجیدہ درخواستوں پر کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا ردعمل

دوسری جانب پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے غزہ میں حکم امتناعی اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے عوام کو درپیش مصائب کے خاتمے کیلئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

اسرائیل فلسطینی عوام کیخلاف فوجی جارحیت اور مجرمانہ کارروائیوں میں مصروف ہے،پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر مکمل اور موثر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

پاکستان فلسطینی عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے،پاکستان نے جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر درخواست کی حمایت کی۔

پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے حق میں دستبردار

غزہ کی تازہ صورتحال

علاوہ ازیں  غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں ، شہدا کی تعداد 26شہداکی تعداد ہزار 900 ہو گئی،عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 200 فلسطینی شہید اور 370 زخمی ہوئے۔

شمالی غزہ میں امداد کے منتظرفلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید اور 150 زخمی  ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اقوام متحدہ کے ٹریننگ مرکز پر حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے،النصائرات کیمپ پر حملے میں 11 فلسطینی شہید ہوئے،العمل اور النصر اسپتال پر اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری ہے،اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں5 لاکھ فلسطینیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔


متعلقہ خبریں