طورخم سرحد 10 روز بعد تجارت کیلئے کھول دی گئی ، افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کیلئے مہلت

Torkham

فوٹو: فائل


طورخم بارڈر کو 10 دن بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا، جس کے بعد افغانستان سے کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہو گئیں۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کے لئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے، یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہو گا۔

طورخم سرحد نویں روز بھی بند ، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

کسٹم ذرائع نے مزید بتایا کہ  طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ پشاور میں افغان قونصلر جنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کے لئے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا، جس پر 13 جنوری کو عمل درآمد شروع ہوا اس کے بعد افغان حکام نے تجارت کے لئے سرحد بند کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں