حکومت کی آئی ایم ایف کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی

تنخواہوں اور پنشن

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابقآئی ایم ایف کو ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر پر سیلز ٹیکس، چینی پر 5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے اور رواں مالی سال سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا ئی گئی ہے۔

تنخواہ دار طبقے نے ایکسپورٹرز سے 243فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرا دیا

سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ رواں مالی سال پنشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔

ترقیاتی بجٹ میں 61ارب روپے کی بچت کریں گے، توانائی کی قیمتوں کو بروقت بڑھا کر سبسڈی کا بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل ہوتا ہوا نہ محسوس ہوا تو اقدامات اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں