صنعا: خلیج عدن میں حوثیوں نے امریکی جہاز پر میزائل حملہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثی نیول فورسز نے چم رینجرز نامی جہاز پر میزائل داغے تاہم حملے میں جہاز یا عملے کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
چم رینجرز امریکہ کی ملکیت مارشل آئی لینڈز کا جھنڈا بردار آئل ٹینکر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خون جما دینے والی سردی، امریکہ میں ہلاکتیں 43 ہو گئیں
برطانوی میری ٹائم رسک منیجمنٹ کمپنی کے مطابق ایک میزائل جہاز سے 30 میٹر دور سمندر میں گرا ہے اور حوثی حملے میں جہاز یا عملے کو کوئی نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ایمبری کے مطابق جہاز جدہ سے کویت کے علاقے شویک جا رہا تھا جب مشتبہ ڈرون کی اطلاع ملی تھی۔