اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی ،کرکٹرناصر حسین پر 2 سال کی پابندی عائد

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری بابر اعظم کی ترقی


آئی سی سی نے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹر ناصر حسین پر پابندی عائد کردی ہے ۔

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنےپر ناصر حسین کو 2 سال کی پابندی کے ساتھ ساتھ 6 ماہ کی معطلی کی سزا بھی سنائی گئی ہے .

سپریم کورٹ ججز کیخلاف گھنائونا پراپیگنڈا ،جے آئی ٹی تشکیل

ناصر حسین پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے کوڈکی خلاف ورزی پر لگائی گئی ، بنگلہ دیشی کرکٹر نے کوڈ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے جس کے بعد ان کو سزا سنادی گئی۔

قبل ازیں نیپال کے سٹار سپنر سندیپ لمیچانے کوجرم ثابت ہونے پر عدالت نے 8 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

شیخ رشید کیساتھ الیکشن کے حوالے سے کوئی اتحاد نہیں ہوا تھا،بیرسٹرگوہر

کٹھمنڈو کی سیشن عدالت نے سندیپ لمیچانے پر 2255 امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ انہیں مثاثرہ لڑکی کو 1500 امریکی ڈالر دینے کا بھی حکم دیا۔

سندیپ لمیچانے پر 17 سالہ لڑکی سےبداخلاقی کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔ سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی نے گزشتہ سال ستمبر میں پولیس میں کیس دائر کیا تھا۔ اکتوبر میں کرکٹر کو گرفتار کیا گیا تاہم انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

چودھری سرور کا این اے 127 میں بلاول بھٹو کی بھرپور حمایت کا اعلان

سندیپ لمیچانے 2018ء سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب تک 51 ایک روزہ اور 52 ٹی20 میچز میں نیپال کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

انہوں نے پاکستان سپر لیگ ، بگ بیش لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ میں بھی ٹیموں کی نمائندگی کی۔سندیپ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

علاوہ ازیں نیپال نےآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے لیے کوالیفائی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرزکے دوسرے سیمی فائنل میں نیپال نے متحدہ عرب امارات کو ہرایا۔

سپریم کورٹ میں قانونی شکست کے بعد پی ٹی آئی مزید انتشار کا شکار

نیپال نے 9 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرز کی میزبانی نیپال کے شہر کٹھمنڈو اور کرتی پور نے کی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 2024 کے ایڈیشن میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، یہ ایونٹ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے۔


متعلقہ خبریں