پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز چترالی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا


پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر فلک ناز چترالی کو بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا۔

فلک ناز چترالی پرواز ای کے 615 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جا رہی تھیں کہ طیارے سے آف لوڈ  کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر فلک ناز چترالی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کی وجہ سے انہیں ایف آئی اے حکام نے آف لوڈ کیا۔

صائمہ ایوب کو جناح ائیرپورٹ پر پرواز سے آف لوڈ کردیاگیا

واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنمائوں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں