مسلم لیگ (ن) نے فرح گوگی کے سسر چوہدری محمد اقبال کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

فرح گوگی کے سسر

عام انتخابات 2024ء کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فرح گوگی کے سسر چوہدری محمد اقبال کو گوجرانوالہ سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

ن لیگ نے گوجرانوالہ ڈویژن سے پارٹی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اور گوجرانوالہ سے چوہدری محمد اقبال پی پی 68 سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

اس سے قبل بھی چوہدری محمد اقبال مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ہی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، 2018ء میں وہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب میں چوہدری پرویز الٰہی کے ہاتھوں شکست کھا گئے تھے۔

سائفر کیس میں ان کیمرا ٹرائل کیخلاف حکم امتناع ختم ، 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن)نے راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور تلہ گنگ سے بھی امیدواروں کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے۔

این اے 49سے شیخ آفتاب،این اے 50 سے ملک شہیل خان کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے اسامہ سرور عباسی ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 6 سے بلال یامین ستی اور پی پی 7 سے راجہ صغیر احمد ن لیگ کی ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے۔

مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر کون، کون الیکشن لڑے گا؟

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمر اسلام، این اے 55 سے ملک ابرار اور این اے 56 سے حنیف عباسی کے ٹکٹ کا اعلان کیا گیا۔

اس کے علاوہ این اے 57 سے دانیال چوہدری اور این اے 58 سے میجر(ر)طاہر اقبال کا ٹکٹ کنفرم ہوگیا جبکہ این اے 59 سے سردار غلام عباس کو ن لیگ کا ٹکٹ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں