بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا


نئی دہلی: بھارتی کرکٹر محمد شامی کو بہترین کارکردگی پر قومی ارجن ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی صدر دروپدی مرمو نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی کو ارجن ایوارڈ سے نوازا۔

ورلڈ کپ 2023 میں محمد شامی کی جانب سے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیے جانے پر بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ نے محمد شامی کے نام کی سفارش کی تھی۔

ارجن ایوارڈ وصول کرنے سے قبل بات کرتے ہوئے محمد شامی کا کہنا تھا کہ یہ ایک خواب جیسا ہے کہ زندگی گزر جاتی ہے اور لوگ یہ ایوارڈ نہیں جیت پاتے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شکیب الحسن نے پولنگ اسٹیشن میں تصویر بنوانے والے مداح کو تھپڑ جڑ دیا

واضح رہے کہ بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے ورلڈ کپ 2023 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے صرف 7 میچز میں 24 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

2023 میں کل 26 ایتھلیٹس کو ان کی زبردست کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا، کھیل رتنا ایوارڈ کے بعد ارجن ایوارڈ بھارت میں کھیلوں کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔


متعلقہ خبریں