نوازشریف کے خلاف سازش میں راحیل شریف،قمرجاوید باجوہ اور فیض حمید سہولت کار تھے،جاوید لطیف

جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2017 میں نوازشریف کے خلاف عالمی سازش ہوئی جس میں اندرونی سہولت کار بھی موجود تھے، نوازشریف کے خلاف سازش میں راحیل شریف، فیض حمید اور قمر جاوید باجوہ سہولت کار تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف نے جب ایٹمی دھماکے کیے تو اس وقت بھی عالمی سازش ہوئی تھی، نوازشریف کو 2017 میں بھی سی پیک لانے کی سزا دی گئی۔

ریحانہ امتیازڈار کو 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

جاوید لطیف نے کہا کہ بلاول بھٹو گفتگو سے پہلے آصف زرداری سے پوچھ لیا کریں، بلاول کو آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو میں کیسے لوں؟۔

اینکرپرسن نے سوال پوچھا کہ آپ لیول پلیئنگ فیلڈ کس سے مانگ رہے ہیں؟ جس پر لیگی رہنما نے کہا کہ فیصلہ سازوں سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، ہمارے خلاف فیصلہ کرنے والوں سے لیول پلئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں۔

9 مئی واقعات پر جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والے کون تھے؟ ذمہ داران کا آج تک پتہ نہیں چلا تو ماتم ہی کرسکتا ہوں، ریاست پر حملہ کرنے والوں کو آج تک کٹہرے میں نہیں لایا جاسکا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بھی دیں اور انتخابی مہم بھی چلانے دیں، آئین و قانون اجازت دیتا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں، قانون ہے کہ انتخابی نشان چھن رہا ہے تو قانون کوغلط نہیں کہہ سکتے۔

الیکشن لڑنے والی 1315 خواتین کے اثاثوں کی مالیت 20 ارب سے زائد، مریم نوازپہلے نمبر

جاوید لطیف نے کہا کہ قوم انتخابات میں ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ دے گی، کیا بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کیا تھا کوئی مقدمہ ہوا؟۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف سازش میں راحیل شریف، فیض حمید اور قمر جاوید باجوہ سہولت کار تھے۔انٹرویو کے دوران اینکرپرسن کی جانب سے یہ بھی سوال پوچھا گیا کہ کیا نوازشریف کے خلاف سازش میں امریکا بھی ملوث تھا تو جاوید لطیف نے جواب میں کہا کہ جو کہنا تھا کہہ دیا۔


متعلقہ خبریں