الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیلات ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی ہیں۔
145 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات ریٹرننگ افسران کو بھجوائے ہیں،الیکشن کمیشن نے ڈی آر او ز، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔
میٹرک اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبرز بڑھا دئیے گئے
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد امیدوار کو متعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔
سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کسی آزاد امیدوار کو نہ دیے جائیں،ریٹرننگ افسران کو آزاد امیدواروں کے لیے الگ انتخابی نشانات کی فہرست بھجوا دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فہرست میں موجود نشانات کے علاوہ کوئی دیگر انتخابی نشان امیدوار کو نہ دیے جائیں۔
ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی
تحریک انصاف سمیت درجن سے زائد سیاسی جماعتوں کا نام انتخابی نشانات والی فہرست میں شامل نہیں،سیاسی جماعتوں کے نشانات انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے کے باعث روکے گئے ہیں۔
دوسری جانب عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف امیدواروں کی اپیلوں پر الیکشن ٹریبونلز میں سماعتیں جاری ہیں۔
ایپلیٹ ٹریبونل لاہور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 117 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کی اپیل منظور کر لی۔
آصف زرداری کو حلقہ این اے 207شہید بینظیر آباد سے پارٹی ٹکٹ جاری
پی ٹی آئی امیدوار رانا جمیل حسن ، قصور کے صوبائی حلقے سے پی ٹی آئی کی ناصرہ میو، این اے 131 سے مقصود احمد کی اپیلیں بھی منظور کر لی گئیں۔
اس کے علاوہ الیکشن ٹریبونلز نے نے پی ٹی آئی کے عبدالسلام آفریدی ، شاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی کی اپیلیں بھی منظور کرتے ہوئے ان کے کاعذات نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی چارج شیٹ جاری
سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل سے این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات کیخلاف ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر کی درخواست مسترد کر دی۔
خیبر پختونخوا: گھر بیٹھے ڈومیسائل بنوانے کیلئے آن لائن نظام متعارف
درخواست گزار کی وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں وہ قانون بتایا جائے جس میں کاغذاتِ نامزدگی کا تعلق انتخابی نشان سے ہو۔