گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

گھی اور کوکنگ آئل

ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں دسمبر 2023 کے دوران عمومی کمی کا رحجان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دسمبرمیں 5 کلو ڈالڈا گھی اور آئل کی اوسط قیمت 2787.10 روپے ریکارڈ کی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 1.67 فیصدکم ہے۔

نومبرمیں ملک میں کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2834.43 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2023 میں ڈھائی کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1328.77 روپے ریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 2.41 فیصدکم ہے، نومبرمیں ملک میں ڈھائی کلو ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1361.52 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں10روپے کی کمی

دسمبرمیں ایک کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 506.57 روپے ریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 1.59 فیصدکم ہے،نومبرمیں ملک میں ایک کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت514.74 روپے ریکارڈکی گئی۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں10روپےکی کمی کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں