خیبر پختونخوا، سمر زون میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

kp-school

خیبر پختونخوا پرائمری سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا گیا


خیبر پختونخوا حکومت نے سمر زون میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ: وائٹ واش نے پاکستان کو چھٹے نمبر پر پہنچا دیا

سمر زون میں پرائمری اسکولز 13 جنوری تک بند رہیں گے، مڈل،ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کر کے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مڈل، ہائی اور ہائرسیکنڈری اسکولز 9بجکر 30 منٹ پر کھلیں گے ،اعلامیہ کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سمرزون میں پشاور، مردان، نوشہرہ ، کوہاٹ اورڈی آئی خان شامل ہیں۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہوگئی

دوسری جانب پنجاب میں شدید سردی کی لہر کے باعث اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ذرائع ایوان وزیر اعلی کے مطابق چھٹیاں بڑھانے یا اوقات تبدیل کرنے بارے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، نگران وزیر اعلی پنجاب چھٹیاں بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن جلد وزیراعلی کو اپنی سفارشات پیش کرے گا جس کی روشنی میں وزیر اعلی فیصلہ کریں گے۔

ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز سکول ایجوکیشن کی طرف سے 4 تجاویز سامنے آئی تھیں،پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کرنے کی تجویز دی گئی۔اس کے علاوہ اسکولز کے اوقات کار 9 سے 2 بجے تک کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

نادرا نے ب فارم بنوانے کیلئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا

مارچ میں سالانہ امتحانات کے باعث صرف نویں اور دسویں کے طلباء کو سکول بلایا جائے اور باقی تمام کلاسز میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھائی جائیں۔


متعلقہ خبریں