پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے


پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری جنگی جہازتعینات کر دیئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے میری ٹائم سکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد بحیرہ عرب میں اپنے جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا ہے جن کی پاکستانی تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ جاری ہے۔

ملائیشیا نے اسرائیلی بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی

ترجمان کے مطابق پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ، ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمے داری سے بخوبی آگاہ ہے ۔


متعلقہ خبریں