ہزاروں ڈالر کھا جانے والے پالتو کتے سے مالک نے رقم نکلوا لی


پنسلوانیا: امریکہ میں 4 ہزار ڈالر کی رقم کھانے جانے والے پالتو کتے سے مالک نے رقم واپس نکلوا لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر پٹسبرگ سے تعلق رکھنے والے کلیٹن لا نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کیری اپنے گھر پر مزدوروں سے باڑ لگوا رہے تھے جس کی مزدوری 4 ہزار ڈالرز طے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کام تھوڑی دیر کا تھا جس پر انہوں نے  مزدوری ادا کرنے کے لیے 4 ہزار ڈالرز سے بھرا لفافہ کچن کے کاؤنٹر پر ہی چھوڑ دیا تھا جس میں ڈالرز موجود تھے تاہم جب وہ تقریباً 30 منٹ بعد کچن میں واپس آئے تو لفافہ وہاں موجود نہیں تھے۔ اتنے میں انہوں نے دیکھا کہ ان کا پالتو کتا سیسل نوٹ چبا رہا ہے۔

کلیٹن لا نے بتایا کہ میں کمرے میں  گیا تو کچھ  نقدی زمین پر پڑی ہوئی تھی جبکہ زیادہ تر نوٹ کتا کھا چکا تھا۔ میں نے فوراً اپنی اہلیہ کیری کو آواز دی اور کہا کہ سیسل نے 4 ہزار ڈالرز کھا لیے ہیں۔

ہم نے زمین پر پڑے نوٹوں کے ٹکڑوں کو سمیٹا اور انہیں بڑی مشکل سے جوڑا جس پر وہ کُل ایک ہزار 500 ڈالرز بنے جبکہ باقی انہوں نے دو دن تک  کتے کی اُلٹیوں اور فضلات سے نوٹوں کو جمع کیا اور ان کی صفائی کر کے انہیں خشک کیا۔ بڑی مشکل سے سیریل نمبرز دیکھ کر نوٹوں کو جوڑا۔ اس محنت کا آخر کار صلہ یہ ملا کہ ہم نے اپنے  پورے  پیسے وصول کر لیے۔


متعلقہ خبریں