چودھری پرویز الٰہی کی طبیعت پھر ناساز، جیل سے اسپتال منتقل


سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے آر آئی سی منتقل کیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے، ان کے ضروری ٹیسٹ بھی کروائے گئے۔

چودھری پرویز الٰہی کو جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا

ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، گزشتہ ہفتے بھی آر آئی سی میں چودھری پرویز الہٰی کا تھیلیم ٹیسٹ کلیئر آیا تھا۔

ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر چودھری پرویزالہٰی کو واپس جیل منتقل کر دیا جائے گا، اسپتال ذرائع کے مطابق ان  کے دماغ کا ایم آر آئی بھی کیا گیا۔


متعلقہ خبریں