سٹیٹ بینک نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل ’’سنوائی‘‘ کا آغاز کر دیا

State Bank of Pakistan

بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے پورٹل’ ’سنوائی‘‘ کا آغاز


اسلام آباد(شہزاد پراچہ)بینک دولت پاکستان نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل اور ایپ ’سنوائی‘ کا آغاز کردیا ہے۔

الیکشن سیکیورٹی ، پنجاب نے فوج کی خدمات طلب کرلیں

یہ اقدام  اسٹیٹ بینک کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جن کا مقصد بینکوں کے صارفین کو شکایات کے اندراج میں درپیش مشکلات دور کرنا اور ان شکایات سے نمٹنے میں بینکوں کی کارکردگی اور شفافیت کو مستحکم بنانا ہے۔

پورٹل ’سنوائی‘ بینکوں کے صارفین کے لیے ون ونڈو آپریشن کی حیثیت رکھتا ہے جہاں وہ پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، مائکرو فنانس بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں (ڈی ایف آئیز) کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول میں تبدیلی

اب صارفین روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) سمیت کسی بھی بینکاری پروڈکٹ یا سہولت کے بارے میں اپنی شکایات ’سنوائی‘ کے ذریعے درج کراسکتے ہیں تاکہ ان کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

’سنوائی‘ویب براؤزر کے علاوہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں پر قابلِ رسائی ہے۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنمارضا ہارون اورانیس ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل

رجسٹرڈ صارفین اپنی آسانی کے مطابق انگریزی یا اردو زبان میں شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ درج شدہ ہر شکایت کو ایک منفرد ٹریکنگ نمبر دیا جاتا ہے اور یہ صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل بھیج دیا جاتا ہے۔

بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کی مقرر کردہ مدت (ٹرن آؤٹ ٹائم یا ٹی اے ٹی) کے اندر شکایات کا فوری اور منصفانہ حل یقینی بنائیں۔

ڈیوس کپ ٹائی،بھارت کا ویزوں کیلئے پاکستان سے رابطہ

توقع ہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کا یہ پورٹل اور ایپ بینکاری صنعت کے صارفین کا اعتماد مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔


متعلقہ خبریں