جاوید ہاشمی نے عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لینے کا اعلان کر دیا

javeed hashmi

سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر جاوید ہاشمی نے آئندہ انتخابات آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ انتخابات نہیں اس کے نام پر مذاق ہے جو کہ یکطرفہ ہیں لیکن ہمیں ملکی ترقی کیلئے جدو جہد کرنی چاہیے ۔

تنخواہیں ڈبل ، 300 یونٹ بجلی مفت اورغریبوں کیلئے 30 لاکھ گھر، بلاول بھٹو کا انتخابی منشور کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا بلکہ بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑوں گا،2018 کے الیکشن میں بھی بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی بن گیا تھا میرے مقابلے میں تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد ہو گئے ۔

عمران خان، نوازشریف و دیگر ٹیکس سیکرونٹی میں کلئیر قرار

انکا کہنا تھا کہ میں این اے 149 کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ ایک بار پھرمیں نے جمہوریت کیلئے اپنی جھولی پھیلا دی ہے،میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے۔

میرے مقابلے میں جولوگ الیکشن  لڑ رہے ہیں ان کے پاس بہت وسائل ہیں لیکن میرے ساتھ اللہ کی ذات ہے اور اس کے بعد این اے 149کے عوام ہیں۔


متعلقہ خبریں