انتخابی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم، 28686 امیدواروں کے کاغذات جمع

Election 2024

انتخابی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم 28686 امیدواروں کے کاغذات جمع


2018 کے عام انتخابات کے مقابلے میں 2024 کے الیکشن میں 33 فیصد زیادہ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اگلے سال کے شروعات میں ہونے والے عام انتخابات کیلیے مجموعی طورپرمختص جنرل 859 سیٹوں کیلیے ریکارڈ 28686 امیدواران نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر اقبال فنا جے یو آئی میں شامل

2018 کے انتخابات میں 21425 امیدواران نے اپنے کاغذات جمع کرائے تھے، جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں 27998 امیدواروں نے اپنے پیپرز جمع کرائے تھے۔

الیکشن کمیشن سے حاصل تفصیلات کے مطابق 7713 امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 266 جنرل سیٹوں کیلئےکاغذات جمع کرائے ہیں۔

دلچسپ طورپہلی بار 471 خواتین نے قومی اسمبلی کی جنرل سیٹوں کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

کئی نامور سیاستدان آئندہ عام انتخابات کی دوڑ سے باہر

802 خواتین نے صوبائی اسمبلیوں کی 593 جنرل سیٹوں کیلیے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

مجموعی طور پر صوبائی سیٹوں پر 18546 امیدواران نے صوبائی اسمبلیوں کی تمام جنرل سیٹوں کیلیے پیپر جمع کرائے ہیں۔

ہم انویسٹگیشن ٹیم کو حاصل معلومات کے مطابق  459 خواتین نے قومی اسمبلی کی خواتین کیلیے مخصوص 60 سیٹوں کیلیے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کی 132 مخصوص نشستوں کیلیے 1365 خواتین نے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

صدر مملکت نےاحد چیمہ کو عہدےسے ہٹانے کی منظوری دےدی

قومی اسمبلی کی دس اقلیتوں کیلیے مخصوص سیٹوں کیلیے 150 امیدواروں نے اپنی درخواستیں الیکشن کمیشن کے ساتھ جمع کرائی ہیں۔

صوبائی اسمبلیوں کی غیرمسلموں کی 24 مخصوص نشتوں کیلیے 392 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

ہم انویسٹگیشن ٹیم نے 41 اضلاع سے متعلقہ الیکشن کمشن حکام سے ابتدائی معلومات حاصل کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صوبائی اور قومی اسمبلوں کی 859 جنرل سیٹوں کیلیے انتخابات 2024 الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ 2434 امیدواروں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 859 جنرل سیٹوں پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

کاغذات نامزدگی ، پی ٹی آئی اہم سنگ میل عبور کر گئی

اس طرح تحریک انصاف کے امیدواران کی تعداد زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ 2134 امیدواران نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق 1651 امیدواران جن کو پی پی کی حمایت حاصل تھی اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے محمد فہیم پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل

تحریک لبیک پاکستان کے حمایت یافتہ 1478 امیدواران بھی میدان میں ہیں، تاہم حتمی معلومات کاغذات نامزدگی کی چھان بین کے بعد ہی آئے گی۔


متعلقہ خبریں