پنجاب میں موٹروے مختلف مقامات سے بند

moter way

لاہور: پنجاب میں موٹروے کو دھند کے باعث مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ٹول پلازہ سے سمبڑیال ٹول پلازہ تک بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے ٹھوکر نیاز بیگ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

پنڈی بھٹیاں سے کوٹ مومن تک بھی دھند کے باعث موٹروے پر بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا اور موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے ننکانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کی نمائندگی کیلئے بھر پور کوشش کریں گے، نواز شریف

موٹروے ایم تھری جنکشن سے ٹریفک کا رخ جنوب کی جانب موڑ دیا گیا۔

موٹروے کو مختلف مقامات سے شدید دھند کی وجہ سے بند کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ٹریفک حادثے سے بچا جا سکے۔


متعلقہ خبریں