چودھری نثار نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے


عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کے سلسلے کا آغاز ہو گیا۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد نے بیٹی کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں، گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ وہ مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہے، این اے 124 سے رانا مبشر اقبال، عبد اللہ خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔

پاکستان بار کونسل نے چیف الیکشن کمشنر پر اعتراض اٹھا دیا

محمد مزمل، فہیم ٹھاکر سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے طاہر اقبال سندھو نے اقلیتی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

راولپنڈی میں این اے 53 کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، چودھری نثار، نعیم اعجاز،قمر اسلام،اجمل صابر سمیت 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔

امیدواران نے اپنے نمائندوں کے ذریعے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، دوسری جانب شیخ راشد شفیق نے اپنے اور شیخ رشید کے این اے 55،56 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں