سرکاری بجلی گھروں کو 262 ارب کی ادائیگیوں کے طریقہ کار پر اختلافات سامنے آ گئے

rupees

سرکاری بجلی گھروں کو 260 ارب کی ادائیگیوں کے طریقہ کار پر اختلافات سامنے آ گئے


اسلام آباد(شہزاد پراچہ) وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں سرکاری بجلی گھروں کو 262 ارب روپے کی ادائیگیوں کے طریقہ کار پر اختلافات سامنے آ گئے۔

ملک کے8بڑے شہروں میں سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کے لیے نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنے پر پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت وزارت توانائی نے پاور سیکٹر میں سرکاری بجلی گھروں کو 262 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنے پر تجاویز تیار کر لیں تا ہم وزارت توانائی اور وزارت خزانہ میں سرکاری بجلی گھروں کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر اختلافات سامنے آ گئے۔

جاز کا تیزترین انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے فنانس ڈویژن سے سرکاری بجلی گھروں کو 262 ارب روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی مد میں ادا کرنے کو کہا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاور سیکٹر اپنے وسائل سے سرکلر سیکٹر کو کم کرے۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پاورسیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں کمی لانے کے لیے آئی پی پیز کے بعد سرکاری بجلی گھروں کو 262 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنے کی تجاویز منظوری کے لیے بجھوا دی ہے ۔

نادرا بزنس وٹس ایپ چینل کا اجراء کر دیا گیا

وزارت توانائی کے مطابق یہ رقم رواں مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی میں اداکی جائے گی اور پاور ڈویژن کی تجاویزکی ای سی سی کے کل ہونے والے اجلاس سے مںظوری لی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق دوسری سہ ماہی میں سرکاری بجلی گھروں کو 131 ارب روپے ادائیگی کی تجویز تیار کی ہیں جنکو ٹو کو 26 ارب 78 کروڑ، جنکو تھری کو 2 ارب 96 کروڑ روپے ادائیگی کی تجویز ہے۔

راولپنڈی میں آئندہ سال بسنت منانے کا اعلان کردیا گیا

ذرائع کے مطابق پاورڈویژن کی دوسری سہ ماہی میں واپڈا کو 83 ارب 63 کروڑ روپے اور قائد اعظم سولر پاورپلانٹ کو ایک ارب 63 کروڑ 50 لاکھ روپے دینے کی تجاویز تیار کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تیسری سہ ماہی میں سرکاری بجلی گھروں کو 131 ارب روپے ادائیگی کی تجویز تیار کی گئی ہیں جنکو ٹو کو 26 ارب 78 کروڑ 70 لاکھ روپے, جنکو تھری کو 2 ارب96 کروڑ 50 لاکھ, واپڈا کو 83 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ، قائد اعظم تھرمل پاورپلانٹ کو ایک ارب 63 کروڑ ادائیگی کی تجویز تیار کی گئی ہیں۔

واصف مظہر راں نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اس اقدام سےپاورسیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں کمی لانے میں مددملے گی ۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے تجاویز دی پیں کہ واپڈا اور جنکو ٹو کے ذمہ واجبات یہ ادارے اپنے کیش شئیر سے ادا کرے ۔

والد یا خاوند سے محروم حج کی خواہشمند خواتین بھائی، بیٹا وغیرہ سے حلف نامہ پر دستخط کروا سکتی ہیں، وزارت مذہبی امور

واپڈا پہلی قسط میں 20 ارب روپے کے واجبات نیٹ ہائیڈرل پروفٹ کی مد میں دے جبکہ جنکو ٹو گیس کمپنیوں کے زمہ واجبات اپنے کیش شئیر سے ادا کرے ۔

اسی طرح گیس کمپنیاں بھی اپنے شئیرز کے منافع پر حکومت کو حصہ ادا کریں۔


متعلقہ خبریں