ملک کی معروف سیلولر کمپنی ’’جاز‘‘ نے تیزترین انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
صارفین کے ڈپازٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں،ایزی پیسہ
کمپنی کی طرف سے اپنے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، جس میں انٹرنیٹ کی رفتار حیران کن طور 1.6ٹیرابائٹس فی سیکنڈ (ٹی بی پی ایس)حاصل ہوئی۔
یہ تجربہ 13دسمبر کے روز چینی کمپنی ہوائی کے جدید ترین کیپلر پلیٹ فارم کے ذریعے کیا گیا۔
نادرا بزنس وٹس ایپ چینل کا اجراء کر دیا گیا
مذکورہ تجربے کے بعد جاز یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے اس قدر تیزرفتار انٹرنیٹ کا تجربہ کیا ہے۔
جاز کے سی ٹی او خالد شہزاد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ”جاز اور پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشنز سیکٹر کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے‘‘۔
یاد رہے کہ 1.6ٹیرابائٹس فی سیکنڈ کی سپیڈ کے حامل اس انٹرنیٹ کے ذریعے صارفین ایک سیکنڈ میں 2لاکھ80ہزار گانے ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔
راولپنڈی میں آئندہ سال نئے انداز میں بسنت منانے کا اعلان
اس سپیڈ پر 5لاکھ 32ہزار تصاویر ڈاﺅن لوڈ یا اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں،16لاکھ ویب سائٹ ایک سیکنڈ میں وزٹ کی جا سکتی ہیں۔
4کروڑ 56لاکھ ای میلز(ٹیکسٹ)بھیجی جا سکتی ہیں، 56لاکھ آڈیو گیت چلائے جا سکتے ہیں اور ایک سیکنڈ میں فور کے کوالٹی کی80ہزار ویڈیوسٹریمز کی جا سکتی ہیں۔
https://t.co/kGELqBriEm
Breaking News! Jazz Pakistan, achieves a groundbreaking 1.6 Tbps per channel on its optical fiber network using @Huawei‘s Kepler platform.#JazzSuper4G #DunyaKoBataaDo— Jazz (@jazzpk) December 19, 2023