راولپنڈی میں آئندہ سال بسنت منانے کا اعلان کردیا گیا

Basant

بسنت کب منائی جائیگی؟ اعلان کردیا گیا


کائیٹ ایسوسی ایشن نے آئندہ سال راولپنڈی شہر اور کینٹ میں تہوار کے مطابق نئے انداز میں بسنت منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

واصف مظہر راں نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

کائیٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد کے وائس چیئر مین اقبال اور جوائنٹ سیکر ٹری اقرار محمود نے بتایا کہ ہیپی نیو ایئر کے ساتھ ہی راولپنڈی شہر اور کینٹ میں پتنگ بازی کا با قاعدہ آغاز کر دیا جائیگا۔

راولپنڈی کینٹ میں بسنت 9 فروری اور شہر راولپنڈی میں 16 فروری کو بسنت ہو گی ، کینٹ میں بسنت نائیٹ 8 فروری جمعرات ہو گی۔

بسنت نائیٹ غروب آفتاب سے رات گئے 1 بجے تک جاری رہے گی جبکہ راولپنڈی شہر میں بسنت 16 فروری جمعہ اور بسنت نائیٹ 15 فروری جمعرات ہو گی۔

آئی پی ایل2024 ، فی اوور فاسٹ بولر 2 باؤنسر کرنے کی اجازت

بسنت نائیٹ کو سفید رنگ کی پتنگیں اڑائی جائیں گی ، اگر بسنت کے دن بارش ہوئی تو بسنت ملتوی ہو کر آئندہ کے جمعہ چلی جائے گی۔

منسوخ کسی صورت نہیں ہوں گی ، ہوائی فائرنگ بھی منع ہو گی صرف ڈھول باجے استعمال ہوں گے بسنت کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا

بسنت کیلئے 35لاکھ پینگیں 15 لاکھ ڈور ز کا اہتمام کیا جارہا ہے ، یہ پتنگیں اور ڈور زہم پشاور ، ایبٹ آباد ، گوجرانوالہ سے راولپنڈی سپلائی کریں گے ۔

سوشل میڈ یا رابطہ پرڈور پتنگیں پتنگ بازی کے شوقین کو گھر پہنچا کر آرڈر پر دی جائیں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں