وزارت مذہبی امور نے والد یا خاوند جیسے رشتوں سے محروم حج کی خواہشمند خواتین سے کہا ہے کہ وہ اگلے نزدیک ترین محرم رشتہ دار بھائی، بیٹا، چچا، ماموں، بھانجا وغیرہ سے حلف نامہ پر دستخط کروا سکتی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک
وزارت کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے ایسی خواتین کے اصرار پر یہ وضاحت جاری کی ہے جو حج پر جانے کی خواہشمند تھیں مگر مجوزہ حلف نامہ میں صرف والدین یا شوہر سے اجازت کا ذکر کیا گیا تھا۔
ان دو محروم رشتوں کے فوت ہونے کی صورت میں پہلے جاری کردہ نوٹیفیکیشن خاموش تھا، لہذا ایسی خواتین کی آسانی کیلئے نیا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔
یوم قائداعظم،سندھ حکومت نے 25دسمبر کو سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا
دوسری جانب نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد سے سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، حج انتظامات، روڈ ٹو مکہ منصوبہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ 2024 کے سلسلے میں بہترین سہولیات کی فراہمی پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کی سہولت اور آسانی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
زائرین کی سہولت و حفاظت کے پیش نظر انتظامات میں جدت لا رہے ہیں۔ پاکستانی عازمین حج مناسک حج اور انتظامی امور سے متعلق سیکھ اور سمجھ کر سفر حج پر روانہ ہوں۔