فلسطینیوں کی حالت زار پر تشویش ، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن ممکن نہیں، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں تحریک طالبان کے ملوث ہونے اور پاکستان میں پڑوسی ممالک سے دراندازی کے حوالے سے  آگاہ کیا۔

جنرل عاصم منیر نے سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق حکومتی پالیسی ، ڈیرہ اسماعیل خان حملے ، تحریک طالبان پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیاروں کی موجودگی کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

پوری توجہ ملکی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ، دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں ، آرمی چیف

آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر اور غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کا قیام یواین قراردادوں پر عمل درآمد سے مشروط ہے، جنوبی ایشیا میں امن تنازعہ کشمیر کے حل سے جڑا ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ کشمیر کا دیرینہ تنازع حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن نہیں آ سکتا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد کی ملاقات

آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیلی کی یکطرفہ بھارتی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ جنرل عاصم منیر نبے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے دانستہ نشانہ بنائے جانے والے فلسطینیوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستان کو نقصانات کے ازالے کیلئے تعاون کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریس

آئی ایس پی آر کے مطابق یواین سیکرٹری جنرل نے یو این ہیڈ کوارٹر دورے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ، انتونیو گوتریس نے عالمی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں اورکردار کی تعریف کی۔

 

 


متعلقہ خبریں