میسی کی جرسیاں 78 لاکھ ڈالرز میں نیلام


نیویارک: فیفا ورلڈ کپ کے دوران فٹبالر لیونل میسی کی پہنی گئی 6 جرسیاں 78 لاکھ ڈالرز میں نیلام کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی جو 6 جرسیاں نیلام کی گئیں اور انہوں نے گزشتہ فیفا ورلڈ کپ میں پہنی تھیں۔ فروخت ہونے والی جرسیاں نیلامی سے قبل نیویارک میں نمائش کے لیے بھی رکھی گئی تھیں۔

لیونل میسی کی نیلام ہونے والی جرسیوں میں وہ شرٹ بھی شامل تھی جو انہوں نے فرانس کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں پہنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر ناقابل علاج بیماری میں مبتلا

اسٹار فٹبالر نے اپنی جرسیوں کی نیلامی پر گزشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ بارسلونا کے چلڈرن اسپتال کو عطیہ کیا جائے گا۔ نیلامی میں میسی کی جرسیاں خریدنے والے کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

واضح رہے کہ نیلامی سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ میسی کی ان جرسیوں کی نیلامی ایک کروڑ ڈالر سے زائد میں ہوسکتی ہے جو کہ کھیل کی تاریخ میں اب تک کی سب سے قیمتی نیلامیوں میں سے ایک ہوگی لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا۔


متعلقہ خبریں