ٹانک، پولیس لائنز پر حملہ، اہلکار شہید

فوٹو: فائل


ٹانک: خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں مسلح افراد کے پولیس لائنز پر حملہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے پولیس لائنز میں رات گئے ملزمان نے حملہ کر دیا۔ جس میں ایک اے ایس آئی شہید ہو گئے۔

ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان مارے گئے

گزشتہ ہفتے ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔


متعلقہ خبریں