ٹوبہ ٹیک سنگھ، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق


ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فائرنگ سے 2 خواتین اور بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے ہیرا کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں میاں بیوی، کم سن بچی اور نانی جاں بحق ہو گئے۔ مقتولیں کے سر اور چھاتی میں گولیاں ماری گئیں۔

مقتول ریٹائرڈ ریلوے ملازم ہے اور چند سال پہلے اس نے دوسری شادی کی تھی۔ مقتولین کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، نگران وزیر اعظم

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔


متعلقہ خبریں