سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا بیان آئندہ ہفتے قلمبند کئے جانیکا امکان

فیض حمید

اسلا آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )فیض آباد دھرنا کمیشن نے 9 اہم شخصیات کے ریکارڈ قلم بند کرلیے۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا بیان آئندہ ہفتے قلمبند کئے جانیکا امکان ہے جبکہ ممبر نیکٹاخالد خٹک کا بیان کل ریکارڈکیاجائے گا۔

فیض آباد دھرنا کے وقت خالد خٹک آئی جی اسلام کی حیثیت سےکام کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان ،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال بھی بیان ریکارڈ کراچکے ہیں اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد اور سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم کا بیان بھی ریکارڈ ہوچکا ہے۔

 

جسٹس اعجازالاحسن نے بینچز کی تشکیل پر سوالات اٹھادئیے


متعلقہ خبریں