عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، 14 افراد جاں بحق ، 18 زخمی


عراق میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے نے سوران کے محکمہ صحت کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی شہر اربیل کے قصبے سوران میں ایک رہائشی عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے نتیجے میں  14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جنوبی کوریا ، اسپتال میں خوفناک آتشزدگی ، 38 مریض زخمی

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑک اٹھی ، سول ڈیفنس کی ٹیموں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا کر جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے ، واضح رہے کہ عمارت میں یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ رہائش پذیر تھے۔


متعلقہ خبریں