جیسن رائے نے پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروا لی


انگلینڈ کے معروف کھلاڑی جیسن رائے نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کروالی۔

دنیا کے کئی نامور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کرچکے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سیزن 9 کو یارد گار بنانا چاہتا ہے اور اس کیلئے تیاری جاری ہیں۔

ڈیوڈ ویزے پی ایس ایل کا سیزن 9 کھیلنے کیلئے تیار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ہینڈ سے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنائی گئی کہ جیسن رائے نے بھی پی ایس ایل کے ایڈیشن 9 کے ڈرافٹ کے لئے خود کو رجسٹر کروا لیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے آج غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو جائے گی جبکہ ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں