برطانیہ آنے والوں کیلئے شرائط مزید سخت


لندن: دوسرے ممالک سے برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیے برطانوی حکومت نے شرائط مزید سخت کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانور سیکرٹری داخلہ نے پارلیمنٹ میں 5 نکاتی پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہنرمند ورکرز کے برطانیہ آنے کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط 26 ہزار 200 سے بڑھا کر30 ہزار 700 پاؤنڈ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اور سوشل ورکرز کے ویزا پر آنے والے زیادہ تنخواہ کی حد سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی سفارتکار پر جاسوسی کا الزام عائد

جیمز کلیورلی نے کہا کہ امیگریشن ہیلتھ سرچارج بھی 624 سے بڑھا کر ایک ہزار 35 پاؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ورکرز کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہو گی جبکہ جنوری سے غیر ملکی طلبہ قریبی لواحقین کو بھی برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔

واضح رہے ستمبر میں ختم ہونے والے برس تک ہیلتھ اور کیئر ورکرز کو ایک لاکھ 43 ہزار 990 ویزے دیئے گئے اور یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت دوگنا تھی۔


متعلقہ خبریں