ثابت کریں گے پیپلزپارٹی کمزور نہیں آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو بنے گا، پرویز اشرف

Pervez Ashraf

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جو کہتے ہیں پنجاب میں پیپلزپارٹی کمزور ہے ان کو الیکشن والے دن بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت سے ہی عوامی مسائل حل ہوتے ہیں، جمہوریت ہی ملکی استحکام کا باعث بنتی ہے، دعا ہے آنے والے انتخابات پرامن ہوں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عوام کو انتخابات کے مقاصد کو سمجھ کر ووٹ دینا ہوگا، پاکستان کے عوام باشعور ہیں، اپنے بہترین نمائندے منتخب کریں گے.

پیپلزپارٹی کے بورڈ پر خدمات کی بہترین فہرست موجود ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ووٹ ہر جگہ موجود ہے، آواز دینے والا تگڑا ہونا چاہئے.

ثابت کریں گے پیپلزپارٹی کمزور نہیں آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو بنے گا۔


متعلقہ خبریں