پی ایس ایل سیزن 9 ، ریکارڈ توڑ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ، فہرست سامنے آگئی

پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ نائن کا شیڈول جاری کر دیا گیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سیزن 9 کی بھر پور تیاریاں شروع کر دیں جبکہ غیر ملکی کرکٹرز نے بڑھ چڑھ اپنی دستیابی ظاہر کرنا شروع دی۔  

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کیلئے ابھی تک 254 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہیں، پی ایس ایل 9 میں ابھی تک آسٹریلیا کے کسی بڑے نام نے رجسٹریشن نہیں کروائی۔

پی ایس ایل 9: کولن منرو نے خود کو رجسٹر کروالیا

پلاٹینم کھلاڑیوں میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پلاٹینم کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

انگلینڈکے جیمی اوورٹن،ڈیوڈ ویلی،ڈیوڈ ملان،لوک ووڈ،ریس ٹاپلی، سری لنکا کے داسن شناکا،بھنوکا راجاپکشا،اینجلو میتھیوز،کشال مینڈس،جنوبی افریقہ کے ڈوئین پریٹوریس،رائلی روسسو،وین ڈر ڈیوسن،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن،افغانستان کے مجیب الرحمن، حضرت اللہ زازئی بھی پلاٹینم میں رجسٹرڈ ہو گئے ہیں۔

نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے الوداعی پیغام جاری کردیا

نیپال سے سندیپ لامیچین،ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور برینڈن کنگ بھی شامل ہیں،ڈائمنڈ کیٹگری میں 103 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شئیر کردیں ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔


متعلقہ خبریں