پی ایس ایل9،افتخار کے بعد نوجوان فاسٹ بولر بھی گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ گئے

PSL 9

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی معروف فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو کھلاڑیوں کے بدلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو لےلیا۔

گزشتہ دنوں سے جاری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائزز کے مابین ٹریڈ مکمل ہوگئی، جس کی تصدیق پی ایس ایل کے آفیشنل اکاونٹ (ایکس) پر بھی کردی گئی ہے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے وسیم جونیئر اور ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں۔

نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے الوداعی پیغام جاری کردیا

نسیم شاہ نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر بھی پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ میری اگلی منزل اسلام آباد ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کیلئے پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا تاہم تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں