نیتن یاہو کا فوج کو پوری شدت سے غزہ پر حملے کا حکم


تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی فوج کو غزہ پر پوری شدت سے دوبارہ حملے کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر دوبارہ جنگ شروع کر رہے ہیں اور تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حماس کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور کیے لیکن اب موساد کے وفد کو قطر سے واپس بلا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اس سے قبل حماس نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ مزید قیدیوں کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے نائب سربراہ صالح العروری نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں میں اب کوئی خاتون یا بچہ موجود نہیں ہے بلکہ زیادہ تر فوجی اہلکار یا فوج میں کام کرنے والے سویلین ہیں۔


متعلقہ خبریں